Microsoft Arrow launcher for Android is now available

Microsoft Arrow Launcher For Android Is Now Available

مائیکروسافٹ ایرو۔ اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

مائیکروسافٹ نے باقاعدہ طور پر اینڈروئیڈ کے لیے ایک لانچر ایرو(Arrow) جاری کر دیا ہے۔کسی بھی اچھے لانچر کی طرح مائیکروسافٹ ایرو نے بھی صارفین کے فون کے استعمال کو زیادہ سہل بنانے کی کوشش کی ہے۔ ایرومیں زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز تک فوری رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔دوستوں کو میسج بھی زیادہ تیزرفتاری سے کیے جا سکتے ہیں۔
ایرو کا سب سے دلچسپ فیچر نوٹ لکھنا ہے، جس کے تحت بہت تیزی سے چیک لسٹ بنائی جا سکتی ہیں، نوٹ لکھے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرو صارفین کے تازہ ترین انجام دئیے گئے کاموں پر بھی نظر رکھتا ہے، وہی کام دوبارہ انجام دینے کے لیے بس ایک ٹیپ کی ضرورت ہوگی۔پرسنلائزیشن کے لیے ایرو تھرڈ پارٹی آئیکون پیک کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
ایرو پلے سٹور پر دستیاب ہے۔اس وقت جب اینڈروئیڈ کے لیے لانچرز کی بھرمار ہے، دیکھنا ہے کہ مائیکروسافٹ اس مارکیٹ میں کب تک ٹک پاتا ہے۔
ایرو کو پلے سٹور سے انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-29

More Technology Articles