بند کریں
منگل اپریل

مزید مضامین

حالیہ تبصرے

اویس رضا 30-03-2018 12:41:06

مجھے شامی کے موبائل اچھے لگتے ہیں اور اردو پوائنٹ کی خبریں آسان اور اردو میں ہوتی ہیں، آسان ویپ سائیڈ ہے ٹیکنالوجی ٹپش تیمور میری ویب سائیڈ ہے

  مضمون دیکھئیے
dr anwar kama ch 06-03-2018 15:26:22

very fruit full

  مضمون دیکھئیے
Ar. Tauseef Amjad Meer. 25-01-2018 11:30:55

Its IT Technology day by day improvements, thank you for acknlowdge publicly awareness

  مضمون دیکھئیے
Shafiq rehman 31-08-2017 11:15:33

Agr yh Sach Hai to Boht hii A6i Khabr Hai Agr fake hai to Fitty Muh

  مضمون دیکھئیے
muhammad ather 11-08-2017 14:28:02

mjhe technology sikhne ka bht shok he sir

  مضمون دیکھئیے
Syed Mudasar Hassan Shah 12-06-2017 11:15:24

good news

  مضمون دیکھئیے
مائیکروسافٹ کی مصنوعی ذہانت کی حامل ایپلی کیشن نابینا افراد کو گردوپیش سے آگاہ کرتی ہے
ایپلی کیشن کی خصوصیت ہے کہ یہ بہت تیزی سے چیزوں کو شناخت کے بعد صارف کو ان کے بارے میں مطلع کرتی ہے

مائیکرو سافٹ نے آئی او ایس کے لیے Seeing AI ایپلی کیشن لانچ کی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو مناسب طور پر نابینا افراد کا بولتا کیمرہ کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔اس مفت ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے بعد فون کےکیمرے کو کسی بھی چیز کی طرف کریں ۔ چاہے وہ آپ کا دوست ہو یا کوئی کاغذ، کوئی مینو کارڈ ہو یا کوئی اور چیز۔

یہ ایپلی کیشن باآواز بلند آپ کو اس کے بارے میں بتائے گی۔
ایپلی کیشن کی خصوصیت ہے کہ یہ بہت تیزی سے چیزوں کو شناخت کے بعد صارف کو ان کے بارے میں مطلع کرتی ہے۔یہ ایپلی کیشن چیزوں کی شناخت ہی نہیں کر سکتی بلکہ کتابوں یا چیزوں پر لکھی عبارات کو بھی پڑھ سکتی ہے۔اس کے علاوہ کسی تصویر میں نظر آنے والی چیزوں کی شناخت بھی اس ایپلی کیشن سے کی جا سکتی ہے۔

یہ ایپلی کیشن کرنسی نوٹوں اور بار کوڈ کی شناخت بھی کر سکتی ہے لیکن یہ فیچر مخصوص ممالک میں ہی دستیاب ہے۔
مائیکروسافٹ کو امید ہے کہ یہ ایپلی کیشن بصارت سے محروم افراد کی زندگی کو مزید آسان کر دے گی۔یہ ایپلی کیشن فی الحال امریکا، کینیڈا، بھارت، ہانگ کانگ، نیوزی لینڈ یا سنگاپور میں آئی فون 5 ایس / 5 سی یا جدید ڈیوائسز پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ جلد ہی یہ دوسرے ممالک میں بھی دستیاب ہوگی۔
ایپ سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2017-07-13

مینوفیکچرر کا نام     :     مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

متعلقہ مضامین