Microsoft launches Parchi on Android

Microsoft Launches Parchi On Android

مائیکروسافٹ کی ”پرچی“ بھی سامنے آ گئی

مائیکروسافٹ نے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کا نام پرچی(Parchi) ہے۔ایپلی کیشن کا کام بھی ویسا ہی ہے جیسا اس کانام ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے لاک سکرین کے اوپر ہی نوٹس لکھے جا سکتےہیں۔ایسے صارفین اور لوگوں کے لیے یہ ایپلی کیشن بڑے کام کی ہے ، جو کچھ بھی لکھنے کے وقت پین ڈھونڈھتے رہ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سمارٹ فون کو ان لاک کرنے کا ٹائم نہ وہ تب بھی اس ایپلی کیشن کی مدد سے جلدی سے ان لاک سکرین پر ہی نوٹس لیے جا سکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن میں ٹیکسٹ سے ہی نوٹس نہیں لیے جا سکتے بلکہ تصاویر اور رنگوں کو بھی نوٹ کیا جا سکتا ہے۔ایپلی کیشن میں لسٹیں اور ٹیگ بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔پرچی ، ون نوٹ سے اس لحاظ سے بہتر ہے کہ اس میں تیزی سے نوٹس لیے جا سکتے ہیں۔
پلے سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں.

Microsoft launches Parchi on Android
تاریخ اشاعت: 2015-10-24

More Technology Articles