Microsoft new app tries to fix copy and paste problem

Microsoft New App Tries To Fix Copy And Paste Problem

مائیکروسافٹ کی ایپلی کیشن نے اینڈروئیڈ میں کاپی اور پیسٹ کے مسائل حل کر دئیے

سب سے زیادہ مقبول موبائل آپریٹنگ سسٹم ہونے کے باوجود اینڈروئیڈ کے صارفین کو ٹیکسٹ کاپی اور پیسٹ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس وجہ بعض دفعہ ایپلی کیشن میں ٹیکسٹ کاپی کرنے کی پابندی ہوتی ہے یا پھر ٹیکسٹ ایسی جگہ ہوتا تھا جہاں سے کاپی کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے ایک نئی ایپلی کیشن کلپ لیئر(Clip Layer) متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)


ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد ہوم بٹن کو دبائے رکھ ہم اپنی مرضی کے ٹیکسٹ کو کاپی کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ہوم بٹن کو زیادہ دیر تک دبائے رکھنے کے لیے گوگل ناؤ ایپلی کیشن کے شارٹ کٹ کو تبدیل کرنا پڑے گا۔پکسل صارفین ہوم بٹن کو زیادہ دیر دبائے رکھ کر اسسٹنٹ کا فیچر استعمال کرتے ہیں، انہیں بھی کلپ لیئر استعمال کرنے کے لیے اسسٹنٹ کے شارٹ کٹ کی قربانی دینا ہوگی۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-30

More Technology Articles