Microsoft new Whiteboard app is a big step

Microsoft New Whiteboard App Is A Big Step

مائیکروسافٹ کی نئی وائٹ بورڈ ایپ انٹرایکٹیو کلاس روم کی طرف اہم پیش رفت

مائیکروسافٹ نے ایک نئی ایپلی کیشن مائیکروسافٹ وائٹ بورڈ متعارف کرائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کا اعلان جون میں کیا گیا تھا اور اب یہ ونڈوز سٹور پر مفت دستیاب ہے۔ مائیکروسافٹ وائٹ بورڈ ایک ونڈوز انٹرایکٹو پلیٹ فارم ہے۔
یہ x86 ایپلی کیشن ہے جو ونڈوز 10 پر چلتی ہے اور انٹر ایکٹیو وائٹ بورڈ سے مربوط کسی بھی مطابقت رکھنے والے پی سی سے استعمال کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن سے ٹچ بیسڈ ان پٹ جیسے ڈرائنگ اور خاکہ وغیرہ بنانے کا کام باآسانی کیے جا سکتے ہیں۔مائیکروسافٹ وائٹ بورڈ انگلیوں اور ڈیجیٹل پین دونوں کو سپورٹ کرتی ہے۔اس کا الگورتھم مختلف اشکال اور لکھائیوں کو شناخت بھی کر سکتا ہے۔ اشکال بنانے کے علاوہ ایپلی کیشن میں انٹرنیٹ سے ویڈیو یا دیگر ملٹی میڈیا مواد امپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
ونڈوز 10 استعمال کرنے والے صارفین اس ایپلی کیشن کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-10

More Technology Articles