Microsoft Office apps now available for Android smartphones

Microsoft Office Apps Now Available For Android Smartphones

مائیکروسافٹ آفس (ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ) ایپلی کیشن

تقریباٍ ایک ماہ پہلے مائیکروسافٹ نے اینڈریوڈ کے صارفین کے لیے آفس پریویو ایپلی کیشنز (ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ) متعارف کرائی تھی۔ اب مائیکروسافٹ نے ان ایپلی کیشنز کی پلے سٹور کے ذریعے عام دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ اینڈریوڈ ٹیبلٹ کے لیے ہی دستیاب تھیں۔اب ایسے تمام سمارٹ فون اور ٹیبلٹ والے ، جن کی ڈیوائس میں اینڈریوڈ 4.4 یا جدید انسٹال ہو، ان ایپلی کیشنز کوڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کر سکتےہیں۔


ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بالکل مفت ہیں۔تاہم یہ ایپلی کیشن میں خریداری کے آپشن سے انسٹال ہوتے ہیں۔ ایسے تمام لوگ جنہیں ان ایپلی کیشن کے جدید فیچر چاہیں وہ ایپلی کیشن میں مائیکروسافٹ سے خرید سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ پریویو ورژن کو83 ممالک میں 1900 مختلف اینڈیوڈ ڈیوائسز کے ماڈل پر انسٹال کیا گیا۔

صارفین کے فیڈ بیک کے بعد ایپلی کیشن کو بہتر بنا کر پلے سٹور پر لانچ کیا گیاہے۔
پلے سٹور سے مائیکروسافٹ ورڈ کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
پلے سٹور سے مائیکروسافٹ ایکسل کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
پلے سٹور سے مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-06-25

More Technology Articles