Microsoft SandDance is a beautiful data visualization tool

Microsoft SandDance Is A Beautiful Data Visualization Tool

مائیکروسافٹ سینڈڈانس

مائیکروسافٹ ریسرچ نے سینڈ ڈانس(SandDance) کے نام سے فری ڈیٹا ویژول ایپ جاری کی ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے ڈیٹا سیٹ کو اپ لوڈ کرنا پڑتا ہے۔ ابھی یہ ٹول صرفTXT، CSV اور JSONفارمیٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔یہ ٹول ڈیٹا کو کئی طرح کے خوبصورت چارٹس کی شکل میں ظاہر کرتا ہے۔ویژول آپشنز میں 3D، scatterplot، maps، charts اور histograms وغیرہ شامل ہیں۔دوسرے بے شمار فیچرز سمیت اس ٹول کی مدد سے آپ آئٹمز کو منتخب کر کے الگ کر سکتےہیں اور ان میں فرق کرنے کے لیے انہیں خود سے بھی الگ الگ رنگوں میں رنگ سکتے ہیں۔


مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج کے لیے 50 سے لے کر 3لاکھ قطاروں کے ڈیٹا سیٹ کو استعمال کرنا بہتر ہے۔ایپلی کیشن کے کام کو سمجھنے کے لیے ویب پر بہت سے نمونے کے سیٹ موجود ہیں، جنہیں استعمال کر کے اس ایپلی کیشن کو سمجھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سینڈ ڈانس مائیکروسافٹ کے پروجیکٹ گیراج کی تازہ ترین پروڈکٹ ہے۔ اس سے پہلے یہ پروجیکٹ ایک ایسا ٹول بھی متعارف کرا چکا ہےجو تصویر میں کتوں کی نسل شناخت کر سکتا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس کے علاوہ یہ پراجیکٹ اینڈروئیڈ کی بورڈ اور اس کے ساتھ انٹر ایکٹیو الارم کلاک ایپ بھی جاری کر چکا ہے۔
مائیکروسافٹ سینڈڈانس وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-23

More Technology Articles