Microsoft Translator app now available on Android and Android Wear

Microsoft Translator App Now Available On Android And Android Wear

مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر اب اینڈریوڈ اور اینڈریوڈ وئیر کےلیے

مائیکرو سافٹ نے آج اپنی ترجمے کی ایپلی کیشن مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر اینڈریوڈ اور اینڈریوڈ وئیر ڈیوائس کے لیے جاری کر دی ہے، جس کےبعد اسے سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز پر استعمال کیا جا سکے گا۔ایپلی کیشن گوگل کےپلے سٹور پر مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے تحریر و تقریر کا 50 زبانوں میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ اس ایپلی کیشن کو سمارٹ فون پر استعمال کر رہے ہوں، تو اپ کو لگے گا کہ یہ گوگل کی اپنی ٹرانسلیٹ ایپلی کیشن سے زیادہ اچھا نہیں۔

(جاری ہے)

تاہم سمارٹ واچز کے لیے مائیکروسافٹ کا مترجم اس لیے بہتر ہے، کیونکہ گوگل نے ابھی تک سمارٹ واچ کےلیے مترجم متعارف ہی نہیں کرایا۔
مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر ایپلی کیشن سے آواز اور ٹیکسٹ کا ترجمہ کیا جا سکتاہے۔ ٹیکسٹ کا ترجمہ شور والے ماحول میں آواز کے ترجمے سے زیادہ کار آمد ہوتا ہے۔ ٹرانسلیشن کارڈ کی بدولت پوری سکرین پر تحریر کا ترجمہ ظاہر ہو جاتا ہے۔
مائیکرسافٹ ٹرانسلیٹر اینڈریوڈ 4.3یا اس کے بعد کے ورژن کے لیے دستیاب ہے۔
گوگل پلے سے مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-08-07

More Technology Articles