Microsoft working on an app NewsCast that reads the news to you

Microsoft Working On An App NewsCast That Reads The News To You

مائیکرسافٹ خبریں پڑھنے والی ایپلی کیشن ٹسٹ کر رہا ہے

مائیکروسافٹ  ایک نئی ایپلی کیشن  ٹسٹ کر رہا ہے جس کانام نیوز کاسٹ ہے۔یہ ایپلی کیشن خبروں کی پلے لسٹ بنا تی ہے اور خبروں کی سمرٰی کو بلند آواز میں پڑھتی ہے۔Neowin کے مطابق انہیں  مائیکر سافٹ  ازور ویب سائٹس پر ایک صفحہ ملا جہاں اس ایپلی کیشن کا ڈاؤن لوڈ لنک تھا۔ کمپنی نے لکھا ہوا تھا کہ یہ پروگرام بنگ (Bing) کی ٹیم نے بنایا ہے۔

اس پروگرام کی مدد سے ڈرائیونگ کرتےہوئے بھی پلے لسٹ کی نیوز سنی جا سکتی ہے۔ بدقسمتی سے وہ ڈاؤن لوڈ لنک اب موجود نہیں  لیکن Neowin نے ایپلی کیشن کے سکرین شاٹ لے لیے ، جسے آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
نیوز کاسٹ(NewsCast) بنگ کا ٹیکسٹ ٹو سپیچ پروگرام استعمال کر کے خبریں پڑھے گی۔

(جاری ہے)

سمری کو بعد میں سننے کےلیے محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔ایپلی کیشن ٹسٹ کرنے والوں کے لیے  ایک فیڈ بیک کا بٹن بھی ہے جس کی مدد سے 3 سوالات کے جواب میں فیڈ بیک دیا جا سکتا ہے۔

یہ ٹسٹ ایپلی کیشن ابھی صرف آئی او ایس کے لیے لانچ کی گئی تھی اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ مائیکروسافٹ کا سٹاف اور ٹیسٹنگ کرنے والے آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرتے ہیں ۔
کچھ دن پہلے خبر ملی تھی کہ فیس بک بھی بریکنگ نیوز کی ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ کام کرنے کے اندازہ سے فیس بک  اور مائیکروسافٹ کی ایپلی کیشنز ایک جیسی نہیں مگر پھر بھی ان دونوں کے درمیان مستقبل میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Microsoft working on an app NewsCast that reads the news to you
تاریخ اشاعت: 2015-08-17

More Technology Articles