Microsoft's AI app for the blind helps you explore photos with touch

Microsoft's AI App For The Blind Helps You Explore Photos With Touch

مائیکروسافٹ کی مصنوعی ذہانت کی ایپ سے نابینا افراد صرف چھو کر تصویر کی تفصیل جان سکتے ہیں

مائیکرو سافٹ کی نابینا اور کمزور نظر  والے افراد کے لیے  کمپیوٹر ویژن ایپلی کیشن ”سینگ اے آئی “ (Seeing AI) کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اس ایپلی کیشن سے نابینا افراد اپنے فون میں موجود تصویروں کے متعلق زیادہ تفصیل جا ن سکتے ہیں۔
کمپنی نے اپنی آئی او ایس ایپلی کیشن کوا پ  ڈیٹ کیا ہے۔ اس میں اب ایک آپشن سے صارفین صرف  فون کی سکرین کو چھو کر ان کے بارے میں تفصیل جان  سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین کو فون میں موجود تصویر کے کسی بھی حصے پر ٹیپ کرنا پڑے گا جس  کے بعد یہ اس کی تفصیل بتائے گی۔ Seeing AI کے سین چینل سے لی گئی تصاویر کی تفصیل بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کیمرہ رول اور دوسری ایپس میں پہلے سے لی گئی تصاویر کی تفصیل بھی معلوم کی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد یہ ایپلی کیشن اب آئی پیڈ کو بھی سپورٹ کرے گی۔
مائیکرو سافٹ اس ایپلی کیشن میں مزید فیچرز متعارف کرانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو یہاں کلک کرکے انسٹال کر سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-12

More Technology Articles