Mobilink Launches an Application for its My Status Service

Mobilink Launches An Application For Its My Status Service

موبی لنک کی مائی سٹیٹس ایپلی کیشن

موبی لنک نے مائی سٹیٹس سروس کےنام سے ایک نئی ایپلی کیشن لانچ کی ہے۔مائی سٹیٹس ایپلی کیشن سے صارفین خود کو کال کرنے والوں کے لیے سٹیٹس پوسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سٹیٹس اس صارف کو کال کرنے والوں کو صارف کے کال اٹھانے سے پہلے ہی سنائی دے گا۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ایس ایم ایس سے استعمال کیا جاسکتا ہے اور پہلے سے موجود فہرست میں سے مختلف لوگوں یا گروپس کے لیے مختلف سٹیٹس سیٹ کیے جا سکتےہیں۔
مائی سٹیٹس ایپلی کیشن اینڈروئیڈ صارفین کے لیے کسٹم ڈیزائن ایپلی کیشن ہے۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کی قیمت پری پیڈ صارفین کےلیے 2.50 روپے علاوہ ٹیکس ہفتہ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے 15روپے علاوہ ٹیکس ماہانہ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-24

More Technology Articles