Mobilink Releases Newer Version of Mobitunes Mobile App

Mobilink Releases Newer Version Of Mobitunes Mobile App

موبی لنک نے نئی موبی ٹیون ایپلی کیشن متعارف کرا دی

کچھ ماہ پہلےموبی لنک نے موبی ٹیون کے لیے اینڈریوڈ ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اب موبی لنک نے اس ایپلی کیشن کا ورژن 2.0متعارف کرایا ہے۔نیا ورژن گوگل پلے سٹور پر مفت دستیاب ہےایپلی کیشن کے نئے ورژن 2.0میں موبی لنک نے کچھ نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔ ان فیچرز میں اہم فیچرز سٹیٹس موبی ٹیون اور پرسنلائزڈ موبی ٹیونز ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیٹس ٹیون میں صارفین ٹیون میں اپنی موجودہ کیفیت کو بیان کر سکتے ہیں، جیسے میں مصروف ہوں، میں جم میں ہوں۔ مخصوص اوقات کے لیے مخصوص سٹیٹس ٹیون سیٹ کی جا سکتی ہیں۔
پرسنلائزڈ ٹیونز کی بدولت مختلف دوستوں کے لیے مختلف ٹیونز سیٹ کی جا سکتی ہیں۔
موبی ٹیون کے تحت موبی لنک کے صارفین روایتی کالر ٹیون کی جگہ 150000 ٹیونز میں سے اپنی مرضی کی ٹیون کو کالر ٹیون بنانے کی سہولت دیتا ہے ۔ اینڈریوڈ ایپلی کیشن میں یہ سارے کام صارفین خود بہت آسانی سے کر سکتے ہیں۔
موبی ٹیون ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اینڈریوڈ صارفین یہاں کلک کریں.

Mobilink Releases Newer Version of Mobitunes Mobile App
تاریخ اشاعت: 2015-08-21

More Technology Articles