Monitor Internet Connections, Data Sent By Android Apps In Real Time

Monitor Internet Connections, Data Sent By Android Apps In Real Time

مانیٹر کنکشن سے اینڈروئیڈ ایپس کا بھیجا گیا ڈیٹا رئیل ٹائم میں مانیٹر کریں

نیٹ ورک کنکشن ایک سادہ اور طاقتور ایپلی کیشن  ہے۔ یہ ایپلی کیشن موبائل  کی نیٹ ورک کی سرگرمیوں کو لائیو دکھاتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کون سی ایپلی کیشن یا کون سی سروسز زیادہ ڈیٹا استعمال کر رہی ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے لیے کسی قسم کا اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں۔ بس اس ایپلی کیشن کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں اور استعمال کرنا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

یہ نیٹ ورک کنکشن کا موجودہ سٹیٹس دکھاتی ہے۔ اس سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے بائٹ ڈیٹا بھیجا اور کتنا وصول کیا جا رہا ہے۔
اس کے بعد آپ نیٹ ورک لاگ میں سوئچ کر سکتے ہیں۔ اس ٹیب سے آپ  اُن ایپلی کیشن کو دیکھ سکتے ہیں جو کسی قسم کی انٹرنیٹ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس ایپ سے دیکھا جا سکتا ہے کہ ایپلی کیشن کس آئی پی پر ڈیٹا بھیج  رہی ہے۔ کیا یہ کوئی مال وئیر ہے۔
اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-11

More Technology Articles