New Microsoft app will tell you if you Lumia is eligible for a Windows 10 update

New Microsoft App Will Tell You If You Lumia Is Eligible For A Windows 10 Update

لومیا ڈیوائسز کے لیے مائیکروسافٹ کی خصوصی ایپلی کیشن

لومیا ڈیوائسز رکھنے والے صارفین ونڈوز 10 پر اپ گریڈ ہونے کے لیے کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔اب مائیکروسافٹ نے ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو لومیا ڈیوائس رکھنے والے صارفین کی ڈیوائسز کو ونڈوز 10 سے مطابقت کے حوالے سے چیک کرسکیں گی۔اپ گریڈ ایڈوائزر ایپلی کیشن ونڈوز10 پر اپ گریڈنگ کے حوالے سے تمام سوالوںکا جوب ہے۔یہ ایپلی کیشن بتاتی ہے کہ اپنی ڈیوائس کو نئے فرم وئیر کے لیے کیسے تیار کرنا ہے۔

سب سے بڑھ کر یہ ایپلی کیشن بتاتی ہے کہ آپ کی ڈیوائس ونڈوز10 پر اپ گریڈ کرنے قابل بھی یا نہیں۔یہ ایپلی کیشن مائیکروسافٹ سٹور پر دستیاب ہے تاہم یہ ایپلی کیشن بیٹا مراحل میں ہے اور ہر کسی کے لیے دستیاب نہیں۔ جلد ہی ایپلی کیشن کے مکمل مستحکم ورژن کو لانچ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن کے علاوہ ہم بھی آپ کو ونڈوز 10 کے لیے ضروری لوازمات بتا دیتے ہیں۔

ونڈوز 10 اس لومیا ڈیوئس پر اپ گریڈ ہوگی جس کی انٹرنل سٹوریج 8 جی بی ہوگی۔انسٹالیشن پراسس کے لیے 1.5جی بی ریم کا ہونا ضروری ہے۔اس کے علاوہ سافٹ وئیر کا موجودہ ورژن بھی 8.10.14219.341 یا اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔دوسرے لفظوں میں آپ کی ڈیوائس پر لومیا Denim اپ ڈیٹ انسٹال ہونی چاہیے۔اپ گریڈ کے بعد ونڈوز 10 کا جو بلڈ(build) اپ ڈیٹ کیا جائے گا اس کا نمبر 10.0.10586.29ہوگا۔
مائیکروسافٹ کے مطابق جو ڈیوائسز سب سے پہلے ونڈوز 10 پر اپ ڈیٹ ہونگی اُن میں لومیا 430، 435، لومیا 532، 535، 540، 635(1 جی بی ریم)، 640، 640 ایکس ایل، 735، 830 اور 930 شامل ہیں۔
ایپلی کیشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں.

New Microsoft app will tell you if you Lumia is eligible for a Windows 10 update
تاریخ اشاعت: 2016-01-17

More Technology Articles