Notebook Web Clipper – Clip Text, Images To Zoho Notebook

Notebook Web Clipper – Clip Text, Images To Zoho Notebook

نوٹ بک زوہو پر ٹیکسٹ اور تصاویر کلپ کریں

زوہو نوٹ بک (اینڈروئیڈ،  آئی او ایس  اور میک کے لیے دستیاب) ٹیکسٹ نوٹس، آڈیو کلپس، تصاویر وغیرہ سٹورکرنے  کے لیے ایک بڑا اچھا ٹول ہے۔ بہت سے صارفین نے ایور نوٹ کی نسبت زوہو نوٹ کو زیادہ مفید پایا ہے۔ تاہم  پی سی سے نوٹ بک میں نوٹس کو جمع کرنا تھوڑا سا مشکل ہے، خاص طور پر اس وقت جب ہم کسی ویب پیج سے نوٹس لیتے ہیں کیونکہ کوئی مقامی ڈیسک ٹاپ کلائنٹ یا ٹول موجود نہیں ہوتا۔

اس لیے وہ لوگ جنہیں کمپیوٹر سے زوہو نوٹ بک میں نوٹس جمع کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے وہ بڑے آرام سے نوٹ بک ویب کلیپر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
 زوہو کی طرف سے نوٹ بک ویب کلیپر ایک فری ویب براؤزر ایکسٹینشن/اضافی طور پر ٹیکسٹ، تصاویر، آرٹیکلز وغیرہ کو آپ کی زوہو نوٹ بک پر کلپ کرنے کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

جو کچھ بھی  آپ اس کے ساتھ کلپ کرتے ہیں وہ خودبخود نوٹ بک میں شامل ہو جاتا ہے۔

اس طرح سے آپ بغیر کسی مشکل کے ویب سائٹ سے مواد لے کر نوٹ بک میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
آپ ویب سائٹ کے کسی پیج کا اسکرین شاٹ لے کر اسے بھی نوٹ بک میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ ایک کلین ویو آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے آپ کسی بھی ویب سائٹ مواد کو بغیر کسی پریشانی کے محفوظ موڈ پر پڑھ سکتے ہیں۔ یہ ویب پیج پہ نظر آنے والے اشتہارات کو ہٹا کر ویب سائٹ کا ایک واضح ویو پیش کرتا ہے۔

ایک بار آپ کروم پر ایکسٹینشن لگاتے ہیں یا فائر فاکس پر ایڈ آن کرتے ہیں تو آپ سب سے اوپر دائیں جانب اس کا آئی کن /نشان دیکھ سکتے ہیں۔ اس نشان پر کلک کریں اور اپنے زوہو اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
سائن ان کرنے کے بعد نوٹ بک ویب کلیپر آپ کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔ آپ اپنی ضرورت کے مطابق اس کے آپشنز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ نوٹ بک آئی کن پر کلک کریں گے تو یہ آپ کو درج ذیل آپشنز دے گا:
کلین ویو: جیسا کہ شروع میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویب پیج سے اشتہارات ہٹا دیتا ہے اور صرف متعلقہ مواد ہی پیش کرتا ہے۔

پیج لنک: کسی بھی ویب پیج کے ایڈریس/یو آر ایل کا نوٹ بنائیں۔
سکرین شاٹ: کسی بھی ویب پیج کے دکھائی دینے والے حصے کو صرف ایک کلک سے اسکرین شاٹ لے کر اپنی نوٹ بک میں محفوظ کریں۔
یہاں ، ایک مزید دلچسپ فیچر یہ ہے کہ اگر آپ ویب سائٹ کا پورا صفحہ محفوظ نہیں کرنا چاہتے تو اسکرین شاٹ سے صرف مطلوبہ مواد یا خاص تفصیلات کو محفوظ کر سکتے ہیں۔

ویب پیج سے تصاویر کو محفوظ کرنے کے لیے آپ کو صرف اس ایکسٹینشن کے  پوپ اپ  کے ساتھ اس تصویر کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ تمام تصاویر ڈیفالٹ میں یا کسی دوسری منتخب کردہ نوٹ بک میں محفوظ ہو جاتی ہیں۔
جب آپ کو اپنے نوٹس کی ضرورت محسوس ہو تو صرف اپنا نوٹ بک ایپ  کھولیں اور تمام نوٹس آپ کے سامنے موجود ہوں گے۔
نوٹ بک ویب کلیپر ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-22

More Technology Articles