OnePlus Launcher goes live on Google Play Store

OnePlus Launcher Goes Live On Google Play Store

ون پلس لانچر اب گوگل پلے سٹور پر بھی جاری کر دیا گیا

ون پلس نے کچھ دن پہلے ہی گوگل پلے سٹور پر ایک موسمیاتی ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی۔ اب ون پلس نے ایک دوسری ایپلی کیشن بھی پلے سٹور پر جاری کر دی ہے لیکن ون پلس کا یہ ون پلس لانچر صرف ون پلس سمارٹ فونز رکھنے والوں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اگر آپ دوسری کمپنی کا سمارٹ فون رکھتے ہیں تو آپ اس لانچر کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


اس لانچر کے گوگل پلے سٹور پر جاری کرنے کا مطلب ہے کہ ڈویلپرز ون پلس لانچر کے صارفین کو بر وقت اپ ڈیٹس فراہم کر سکیں گے۔
ون پلس لانچر میں بہت زبردست آئیکونز کی سپورٹ ہے۔صارفین پہلے سے موجود آئیکون تبدیل کرنے کی بجائے بہت سے دوسرے آئیکون بھی ڈاون لوڈ کر سکیں گے۔
اس لانچر سے صارفین پہلے سے سیٹ کیے گئے گیسچرز سے بہت سی کمانڈز جیسے سرچ اور نوٹی فیکیشن تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
مجموعی طور پر پلے سٹور پر ون پلس لانچر کی ریٹنگ کافی اچھی یعنی 5 میں سے 4.7 ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ صارفین کو خاصا پسند آیا ہے۔ بس افسوس کی بات تو یہی ہے کہ یہ لانچر ون پلس کے علاوہ دوسرے سمارٹ فونز کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-26

More Technology Articles