Phone Clone A Revolutionary Innovation for Ultra speed Data Transfer by Huawei

Phone Clone A Revolutionary Innovation For Ultra Speed Data Transfer By Huawei

الٹرا اسپیڈ ڈیٹا ٹرانسفر کیلئے ہواوے کی ایک انقلابی تخلیق’’فون کلون‘‘

جیسا کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ ہواوے فون کلون ایک ایسا ٹول ہے جس نے فون ڈیٹا ٹرانسفر کے رجحان کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے اور اب صارفین ہواوے کی جانب سے متعارف کرائے گئے فون کلون کے ذریعے ڈیٹا کو تیزی کے ساتھ ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔ہواوے اب صارفین کو ڈیٹا کیبل کے استعمال کے بغیر اور موبائل ڈیٹا صرف کئے بناء فون ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی سہولت فراہم کررہا ہے ،اس سے قبل وسیع ڈیٹا کے باعث صارفین کو ڈیٹا ٹرانسفر کیلئے فون تبدیل کرنے کی زحمت اٹھانا پڑتی تھی اور ڈیٹا ٹرانسفر کیلئے صارفین کو ڈیٹا کیبل اور موبائل ڈیٹا چارجز کی ضرورت بھی رہتی تھی۔

ہواوے کی جانب سے فون کلون متعارف کرائے جانے کے بعد اب صارفین محض ایک ٹچ سے ہی ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں ،ہواوے واحد ٹیکنالوجی انوویٹر ہے جس نے ایسی بہترین ڈیٹا ٹرانسفر ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے نہ صرف فری ڈاؤن لوڈ کی سہولت سے استفادہ کیا جاسکتا ہے بلکہ کسی دوسرے برانڈ کے فون پر بھی اسے مفت استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے فون کلون ایپ iOS یوزرز کیلئے ایپ اسٹور اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر گوگل پلے پر دستیاب ہے ،یہ ایپلیکیشن iOS کیلئے 5.0اور بعد کے ورژن جبکہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کیلئے 4.0اور بعد کے ورژن کیلئے کار آمد ہے ۔ہواوے برانڈ اسمارٹ فونز کے درمیان سوئچنگ کے دوران ہواوے فون کلون مربوط ڈیٹا ٹرانسفر آپشن فراہم کرتا ہے جس میں کونٹیکٹس،میسجز،فوٹوز،میوزک،ویڈیو،ایپلیکیشنز اور کلینڈر ایپس کی وسیع رینج کے ساتھ دیگر ایپلیکیشنز ڈیٹا شامل ہے ۔
ہواوے فون کلون کے ذریعے پرانے فون سے نئے فون میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنا انتہائی محفوظ اور آسان ہے ۔اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ نان ہواوے اسمارٹ فون سے ہواوے ڈیوائس میں بھی ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسی خاصیت کے باعث یہ ایپ نان ہواوے یوزرزکیلئے بھی بہترین آپشن ہے ۔کسی بھی برانڈ کے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون سے ہواوے اسمارٹ فون میں پرسنل ڈیٹا با آسانی ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے جس میں کونٹیکٹس،میسجز،فوٹو،میوزک،وڈیوز اور ایپس شامل ہیں جبکہ iOS ڈیوائسز کی صورت میں ہواوے فون کلون ٹول کے استعمال سے نئے ہواوے اسمارٹ فونز میں کونٹیکٹس،فوٹو اور وڈیوز ٹرانسفر کی جاسکتی ہیں۔
مختصراًیہ کہ ہواوے فون کلون ڈیٹا ٹرانسفر کیلئے ایک ایسی انقلابی ایپ ہے جو اسمارٹ فونز کے درمیان تیز اور آسان ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-04

More Technology Articles