Portra, a prisma like art filters application

Portra, A Prisma Like Art Filters Application

پورٹرا ۔تصاویر پر آرٹ فلٹر اپلائی کرنے کے لیے نئی ایپلی کیشن

پچھلے سال پرزما نامی ایپلی کیشن نے خاصی شہرت حاصل کی تھی۔ صارفین اس ایپل کیشن سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز میں آرٹ ایفکٹس شامل کر سکتےہیں۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے پرزما کی طرح کی ایک اور ایپلی کیشن بھی ہے۔ پورٹرا(Portra) نامی اس ایپلی کیشن سے بھی صارفین اپنی تصاویر پر بہترین ایفکٹس شامل کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ ایفکٹس شامل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہیں یا کچھ اور لیکن ایپلی کیشن کے ایفکٹس کافی بہتر ہیں۔


اس ایپلی کیشن میں فلٹر اپلائی کرنا کافی آسان ہے۔ بس تصویر بنائیں، گیلری سے امپورٹ کریں اور اس پر 19 فلٹرز میں سے من پسند فلٹر اپلائی کریں۔جب آپ تصویر کے رزلٹ سے مطمئن ہو جائیں تو اسے محفوظ کر لیں یا سوشل میڈیا پر شیئر کر لیں۔

(جاری ہے)

یہ ایپلی کیشن محفوظ کی ہوئی تصویر میں اپنا واٹر مارک شامل کرتی ہے، جسے بعد میں کاٹ کر الگ کیا جا سکتا ہے۔


پورٹرا ایپلی کیشن کی ایک خرابی یہ ہے کہ یہ ہائی ریزولوشن تصاویر نہیں بناتی۔ اس کی بنائی ہوئی تصاویر موبائل پر تو بہتر لگتی ہے لیکن انہیں اچھے رزلٹ میں پرنٹ نہیں کیا جا سکتا۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-22

More Technology Articles