Prisma new AI powered selfie sticker iPhone app Sticky AI

Prisma New AI Powered Selfie Sticker IPhone App Sticky AI

مصنوعی ذہانت کی حامل پرزما کی نئی سیلفی سٹیکر ایپلی کیشن آئی او ایس کے لیے جاری کر دی گئی

پرزما ایپلی کیشن کے پیچھے موجود ٹیم نے آئی او ایس کے لیے مصنوعی ذہانت کی حامل ایک اور زبردست ایپلی کیشن سٹکی اے آئی (Sticky AI) متعارف کرائی ہے۔
یہ ایپلی کیشن آپ کی لی گئی سیلفی میں سے آپ کو سین سے الگ کر کے سٹائل سٹیکر میں بدل دیتی ہے۔اس کی مدد سے آپ شارٹ اینی میشن شوٹنگ، بومرانگ اور ایفکٹس اپلائی کرنے کا کام بھی کر سکتے ہیں۔ ایک دفعہ کام ختم ہونے پر آپ اس میں کچھ ٹیکسٹ بھی شامل کر سکتے ہیں اور اسے دوسری ایپلی کیشن پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔اسے استعمال کرتے ہوئے کافی مزہ بھی آتا ہے لیکن اس میں ایفکٹس بہت ہی محدود ہیں۔ فی الحال اس میں صرف چند ہی برش سٹروک سٹائل ایفکٹس ہیں۔
یہ مفت ایپلی کیشن ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔ اس کے اینڈروئیڈ ورژن پر کام جاری ہے۔ اینڈروئیڈ ورژن کو کچھ ہفتوں میں لانچ کر دیا جائے گا۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

Prisma new AI powered selfie sticker iPhone app Sticky AI
تاریخ اشاعت: 2017-07-10

More Technology Articles