PrivacyBreacher for Android reveals data that apps have access to without extra permission requests

PrivacyBreacher For Android Reveals Data That Apps Have Access To Without Extra Permission Requests

پرائیویسی بریچر سے بغیر اجازت آپ کے ڈیٹا تک رسائی رکھنے والی ایپس کے بارے میں جانیں

پرائیویسی بریچر (PrivacyBreacher) اینڈروئیڈ کے لیے ایک اوپن سورس  ایپلی کیشن ہے۔ یہ ایپلی کیشن کا مقصدر اینڈروئیڈ ڈیوائسز  کے پرائیویسی کے مسائل کو ظاہر کرنا ہے۔ یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ 9 اور جدید ڈیوائسز سے مطابقت  رکھتی ہے۔دوسری ایپس کی پرمیشن اور ان کے کام کو چیک کرنے والی اس ایپلی کیشن کو کام کرنے کے لیے مزید کسی پرمیشن کی ضرورت نہیں۔ اس ایپلی کیشن  کو انسٹال کرنے کے بعد کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا انٹرفیس بہت سادہ ہے، جس میں صرف تین بٹن استعمال ہوتے ہیں۔ پہلا بٹن فیزیکل ایکٹیویٹی مانیٹر ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ ایپس سنسرز کو کس طرح استعمال کر  رہی ہیں۔فون ایکٹیویٹی مانیٹر موبائل کے مخصوص ایونٹس جیسے چارجر کا پلگ ان میں لگنا اور نکالنا یا سکرین کا آن یا آف ہونے کو مانیٹر کرتا ہے۔فون انفارمیشن سے وہ تمام معلومات ظاہر ہوتی ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ کونسی ایپلی کیشن فون میں انسٹال ہونے کے لیے کیا کچھ دیکھ سکتی ہے۔
اس ایپلی کیشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2020-06-02

More Technology Articles