Reddit finally releases its own Official App for Android

Reddit Finally Releases Its Own Official App For Android

ریڈٹ نے بھی اپنی آفیشل اینڈروئیڈ ایپلی کیشن جاری کر دی

سوشل میڈیا ویب سائٹ (Reddit) کے چاہنے والے اسے سمارٹ فون پر استعمال کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپس استعمال کرتے تھے۔یہ ایپلی کیشن جو آفیشل نہیں ہوتی تھیں، صارفین کے لیے  یوزر انٹرفیس یا فنکشنز کے حوالے سے کئی طرح کی مشکلات کا باعث بنتی تھیں۔ تھرڈ پارٹی ایپس  استعمال کرنے والے صارفین عرصے سے انتظار کر رہے تھے کہ کب ریڈٹ اپنی آفیشل ایپلی کیشن لانچ کرتا ہے۔

ایسے صارفین کا انتظار ختم ہوا۔ اب ریڈٹ نے صارفین کے لیے ریڈٹ آفیشل  ایپلی کیشن جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)


ریڈٹ اپنی ایپلی کیشن پر 2014 سے کام کر رہا تھا۔دسمبر 2015 میں ریڈٹ نے اس ایپلی کیشن کے بیٹا ٹسٹ شروع کر دئیے تھے۔بیٹا ٹسٹ کے بعد اب فائنل ایپلی کیشن بھی سامنے آ گئی ہے۔ ابھی یہ ایپلی کیشن صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے۔
صارفین چاہیں توا اپنی پرانی تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن کے ساتھ اس  نئی ایپلی کیشن کو بھی استعمال کر سکتےہیں۔ اینڈروئیڈ صارفین ریڈٹ آفیشل ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Reddit finally releases its own Official App for Android
تاریخ اشاعت: 2016-04-07

More Technology Articles