Researchers develop voice controlled mobile app to help you lose weight

Researchers Develop Voice Controlled Mobile App To Help You Lose Weight

موٹاپے سے نجات کے لیے نئی ایپلی کیشن

امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو وائس کمانڈ سے کھانے میں موجود کیلوریز کی مقدار بتائے گی۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے صارفین ڈیٹا بیس یا غذائیت کی ویب سائٹ وزٹ کیے بغیر ہی کھانے میں موجود کیلوریز کی مقدار معلوم کر سکتے ہیں۔اس ویب بیسڈ ایپلی کیشن کو میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے بنایا ہے۔سائنسدانوں نے انٹرنیشنل کانفرنس آن ایکوئسٹک ، سپیچ، اینڈ سگنل پروسیسنگ، شنگھائی میں اس ایپلی کیشن کے پروٹو ٹائپ کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)


صارفین وائس کمانڈ میں اس ایپلی کیشن کو کھانے کے نام یا اجزاء کے بارے میں بتاتے ہیں، جس پر یہ ایپلی کیشن یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے ڈیٹابیس سے کیلوریز کی معلومات حاصل کر کے صارفین کو بتاتی ہے۔
صارفین جب اس ایپلی کیشن کو کمانڈ دیتے ہوئے کہے گا کہ میں نے ناشتے میں دلیہ، کیلا اور ایک گلاس دودھ لیا ہے تو ایپلی کیشن ان تمام چیزوں میں موجود کیلوریز کی مقدار کو ظاہر کر دےگی۔ نتائج ظاہر ہونے کے بعد صارفین کھانے کی تفصیل میں تبدیلی بھی کر سکتےہیں، جیسے ایک کیلا کی بجائے آدھا کیلا کر یں گے تو نتائج خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-27

More Technology Articles