Restore YouTube's Classic Look in Firefox and Chrome

Restore YouTube's Classic Look In Firefox And Chrome

فائرفاکس اور کروم میں یوٹیوب کلاسک بحال کریں

یوٹیوب کلاسک فائر فاکس اور کروم کے لیے ایک ایکسٹینشن ہے۔ یہ یوٹیوب کے ڈیزائن اور لے آؤٹ کو  کلاسک ورژن میں بدل دیتا ہے۔
یوٹیوب کلاسک ایکسٹینشن  آپ سے بس یوٹیوب تک رسائی کی  اجازت چاہتا ہے۔انسٹال ہونے کے بعد آپ کو نوٹس ملتا ہے  کہ یوٹیوب کی لے آؤٹ اور ڈیزائن  کلاسک ورژن میں بدل دیا گیا ہے۔یہ ایکسٹینشن موجودہ لے آؤٹ اور ڈیزائن کو کلاسک لے آؤٹ میں بدلتی ہے، جو کئی لحاظ سے موجودہ لے آؤٹ سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)


فائر فاکس کے صارفین کو یہ ایڈون انسٹال کرنے کے بعد کارکردگی میں واضح فرق محسوس  ہوگا۔یوٹیوب کلاسک سے ویب سائٹ  بھی زیادہ تیز رفتاری سے لوڈ ہوگی۔اس ایکسٹینشن کو  صرف ٹوگل کر کے فعال یا غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔
فائر فاکس صآرفین اسے انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
گوگل نے کروم ویب سٹور سے اس ایکسٹینشن کو ہٹا دیا ہے۔ کروم صآرفین یہاں کلک کر کے اسے ڈاؤن لوڈ اور پھر انسٹال کر سکتے ہیں۔  

تاریخ اشاعت: 2019-05-13

More Technology Articles