Reverse Photo Search

Reverse Photo Search

ریورس فوٹوسرچ اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

ریورس فوٹو سرچ  تصاویر کی سرچنگ کے لیے   ایک سادہ اور استعمال   میں آسان اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ہے۔ یہ ایپلی کیشن صرف ایک  کلک میں  کسی بھی تصویر سے مطابقت رکھنے والی تصاویر کو ظاہر کر دیتی ہے۔
یہ ایپلی کیشن گوگل کے مقبول اور طاقتور فوٹو سرچ کو استعمال کرتے  ہوئے نتائج ظاہر کرتی ہے تاہم ریورس فوٹو سرچ میں کچھ اضافی فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ریورس فوٹو سرچ میں براہ راست کیمرےسے  کسی شخص یا منظر کی تصویر بنا کر اس سے ملتی جلتی تصاویر سرچ کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن میں تصاویر کو ایڈٹ کرنے کے بعد بھی سرچ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ تصویر میں شامل کوئی ایک حصہ سرچ کرنا چاہتے ہیں تو تصویر کو کراپ بھی کیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی جعلی تصاویر کی پہچان کے لیے بھی اس ایپلی کیشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔کسی بھی   مشتبہ جعلی تصویر کو ایپلی کیشن سے سرچ کیا جائے تو  یہ نتائج میں ممکنہ اصل تصاویر کو ظاہر کر دیتی ہے۔غرض کہ گوگل فوٹو سرچ کے تمام فیچر کو بہت آسان بنا کر اس ایپلی کیشن میں شامل کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-23

More Technology Articles