Samsung announces a Privacy app for its smart TVs

Samsung Announces A Privacy App For Its Smart TVs

سام سنگ نے سمارٹ ٹی ویز کے لیے پرائیویسی ایپ لانچ کر دی

کنزیومر الیکٹرونکس شو میں 2020   کی ٹی وی لائن اپ پیش کرتے ہوئے سام سنگ نے  اپنے ٹی وی کے لیے پرائیویسی چوائسز(Privacy Choices) کے نام سے نئی پرائیویسی ایپ متعارف کرائی ہے۔سمارٹ   ٹی وی میں اتنی زیادہ ترقی ہو چکی ہے کہ  یہ صارفین کے ٹی وی دیکھنے کی عادات سے  متعلق ڈیٹا جمع سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ کے ایکزیکٹیو کے مطابق یہ ایپلی کیشن صارف کو بتائے گی  اُن کا سمارٹ ٹی وی کس طرح کی معلومات جمع کر رہا ہے اور  معلومات جمع کرنے کے آپشنز کو کس طرح غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔
سام سنگ نے اس ایپ کا ڈیمو تو پیش نہیں کیا لیکن جلد ہی یہ صارفین کے سمارٹ ٹی وی پر دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2020-01-08

More Technology Articles