Samsung has a special walking app for distracted pedestrians

Samsung Has A Special Walking App For Distracted Pedestrians

پیدل چلنے والوں کو لیے سام سنگ کی زبردست ایپلی کیشن ، جسے کوئی استعمال نہیں کرتا

سام سنگ کی اس ایپلی کیشن کے بارے میں شاید آپ پہلی بار سن رہے ہونگے۔ سام سنگ نے پیدل چلنےوالوں کے لیے ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو انہیں انجانے میں دیوار یا کھمبوں سے ٹکرانے سے بچاتی ہے۔اتنی زبردست ایپلی کیشن کو ابھی زیادہ افراد استعمال نہیں کرتے۔ مئی کے وسط میں لانچ کی گئی ایپلی کیشن کو پلے سٹور سے چند سو افراد نے انسٹال کیا ہے۔اس ایپلی کیشن کو نوئیڈا، بھارت میں واقع سام سنگ کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے بنایا ہے۔


اس ایپلی کیشن کے مقبول نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ایپلی کیشن صرف بھارتی صارفین کے لیے ہی متعارف کرائی گئی ہے۔
صارفین کو خبردار کرنے کے لیے یہ ایپلی کیشن موبائل کے مختلف سنسر استعمال کرتی ہے۔سام سنگ کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ایپلی کیشن کس طرح سے سنسر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو رکاؤٹوں سے خبردار کرتی ہے۔

(جاری ہے)


واک موڈ(Walk Mode) نامی اس ایپلی کیشن میں چارموڈز ہیں۔ Unsafe Walking Alerts موڈ میں صارفین کو غیر محفوظ قدموں کے بارے میں خبردار کرتا ہے۔ Horn Detection موڈ قریبی گاڑیوں کے بجنے والے ہارن کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔
ایپلی کیشن میں Safe Walker Badge سسٹم بھی ہے جو محفوظ چہل قدمی پر انعام دیتا ہے۔ صارفین لاک سکرین میں چہل قدمی کے نوٹی فیکیشن کو ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں، لیکن یہ فیچر صرف سام سنگ کے فونز کے لیے ہے۔

پلے سٹور پر سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.
اگر آپ بھارت سے باہر رہتے ہیں تو ریڈٹ پیج سے اپنی ذمہ داری پر اس ایپلی کیشن کی اے پی کے فائل بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Samsung has a special walking app for distracted pedestrians
تاریخ اشاعت: 2017-06-29

More Technology Articles