Samsung new parental control app Marshmallow

Samsung New Parental Control App Marshmallow

سام سنگ نے بھی مارش میلو متعارف کرا دی

سام سنگ نے بھی مارش میلو کو متعارف کرا دیا تاہم اس مارش میلو کا اینڈروئیڈ کے ورژن مارش میلو سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں۔ سام سنگ مارش میلو ایک ایپلی کیشن ہے جسے والدین اور بچوں کے لیے بنایا گیاہے۔ اس ایپلی کیشن سے والدین بچوں سے سمارٹ فون کے استعمال کے حوالے بات چیت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن میں بچے بھی اپنا یوزایج پلان بنا کر سمارٹ فون کا استعمال سیکھ سکتےہی، پہلے سے طے شدہ اہداف کو حاصل کر کے انعام پا سکتےہیں۔

اس انعام سے بچے مختلف ویب سائٹس پر خریداری کر سکتے ہیں۔ طے شدہ اہداف کے مطابق موبائل استعمال نہ کرنےپر بچوں کے پوائنٹس کم ہو جاتے ہیں، جس کا اثر اُن کے انعام پر پڑتا ہے۔اس ایپلی کیشن کو خاص طور پر سام سنگ گلیکسی ڈیوائسز کےلیے بنایا گیا ہے۔
سام سنگ مارش میلو کو یہاں کلک کر کے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-29

More Technology Articles