Samsung Now Offers Remote Troubleshooting for Your Phone

Samsung Now Offers Remote Troubleshooting For Your Phone

سام سنگ اب اپنے صارفین کے فون کودور بیٹھے ہی ٹھیک کر دے گا

اب آپ کو اپنا سام سنگ فون خراب ہونے پر اچھے مکینک کی تلاش میں مارا مارا نہیں پھرنا پڑے گا۔سام سنگ خود ہی آپ کا موبائل ٹھیک کرے گا۔سام سنگ اب اپنے صارفین کو ریموٹلی ٹربل شوٹ سروس فراہم کرے گا۔ تاہم سام سنگ کی یہ سروس ابھی صرف سام سنگ گلیکسی ایس 7اور ایس 7ایج رکھنے والے صارفین کےلیے ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ اس سروس کو جلد ہی مزید صارفین کے لیے بھی لانچ کرے گا۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے ایک اینڈروئیڈ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، جسے انسٹال کرنے کے بعد سام سنگ کے نمائندے ریموٹلی آپ کے فون کو چیک کر سکیں گے۔صارفین کو اس حوالے سےبھی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، سام سنگ کے مکینک خود ہی سافٹ وئیر ایشوز کو فکس کر کے تمام رپورٹ صارف کو بتا دیں گے۔اس سروس کے بعد صارفین کو فون ٹونٹے یا بند ہونے پر ہی کسی میکنک کے پاس جانا پڑے گا ورنہ سافٹ وئیر کے مسائل تو سام سنگ کی یہ ایپلی کیشن حل کر دے گی۔صارفین اس ایپلی کیشن کی مدد سے سام سنگ کے نمائندے سے ویڈیو چیٹ بھی کر سکتے ہیں۔
گلیکسی ایس 7 اور ایس 7ایج کے صارفین اس ایپلی کیشن کو یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہٰیں۔

Samsung Now Offers Remote Troubleshooting for Your Phone
تاریخ اشاعت: 2016-04-01

More Technology Articles