Samsung updates ChatOn

Samsung Updates ChatOn

سامسنگ چیٹ آن اپ ڈیٹ کے بعد مزید بہتر، پیغامات خودکار ڈیلیٹ کرنے کی سہولت کیساتھ

سامسنگ چیٹ آن کے ورزن 3.5 میں پیغامات کو پڑھنے کے بعد ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے مقام کا تعین، زبان اور فائل شیئرنگ کے فیچرز شامل کر دئیے گئے ہیں۔
چیٹ آن کے صارف اب سنیپ چیٹ کی طرح پیغام کے آپشنز میں جاکر اسے خودبخود ڈیلیٹ کرنے کی کمانڈ دے سکتے ہیں۔ یعنی اگر آپ کسی کو پیغام ارسال کریں گے اور آپ کو خواہش ہوگی کہ پیغام خود تھوڑی دیر بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے تو ایسا ممکن ہو سکے گا۔


ورزن 3.5 میں آپ اپنے مقام کا تعین کرنے سے اپنے دوستوں کو اپنی موجودہ جگہ یا اپنے سفر کرنے والے رستے کے متعلق بھی بتا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ 1 جی بی تک کی فائلز بھی شئیر کی جا سکتیں ہیں۔
گروپ چیٹ میں 200 لوگوں کی تعداد کو بڑھا کر 1001 لوگوں تک کر دیا ہے ۔ اب اس میں عربی، ترکی، فارسی اور ہندی زبان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چیٹ آن پر اس کے اپنے پیغامات کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس موصول کرنے کی بھی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔


چیٹ آن کی ایپ اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ آئی او ایس،بلیک بیری اور ونڈوز فون کے لیے بھی دستیاب ہے۔ لہٰذا اس کے استعمال کے لیے آپ کو خاص طور پر سامسنگ گلیکسی فون یا ٹیبلیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔پچھلے سال کے آخر تک اس کے صارفین کے تعداد 100میلین سے زیادہ ہو چکی تھی۔
لیکن چیٹ آن وٹس ایپ کے مقابلے میں ابھی بھی بہت پیچھے ہے کیونکہ اس ہفتے وٹس ایپ کے 465 ملین صارفین نے ایک دن میں 64 بلین پیغامات بھیج کر اور موصول کر کے نیا ریکارڈ بنایا ہے، اب سامسنگ کا مقابلہ فیس بک کے ساتھ ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کون آگے نکلتا ہے!۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-04

More Technology Articles