screen safty new application from samsung

Screen Safty New Application From Samsung

اب بچے موبائل سکرین کو آنکھوں کے قریب نہیں کر سکیں گے

بچوں کو ٹی وی سکرین سے دور رکھنا  بڑا ہی مشکل کام ہے۔ جہاں آپ کمرے سے باہر نکلے  وہاں بچے پھر سکرین کے قریب ہوجاتے ہیں۔ سمارٹ فون اور ٹیبلٹ آنے کے بعد یہی صورتحال برقرار ہے۔ بچوں کی طرف دیکھتے رہیں  وہ ڈیوائس دور رکھتے ہیں مگر جیسے ہی آپ دور ہوں قدرتی طور  ڈیوائس اُن کی آنکھوں  کے قریب ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)


والدین کی اسی پریشانی کو  سمجھتے ہوئے سام سنگ نے ایسی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، جو آپ کے بچوں کی آنکھوں کو سکرین سے  کافی محفوظ رکھے گی، بچے جیسے ہی ڈیوائس کو آنکھوں کے قریب کریں گے ، ایپلی کیشن  بچوں کو وارننگ دے گی، آنکھوں کے قریب رکھ کر بچے  ڈیوائس پر کام  ہی نہیں کر سکیں گے۔


سیفٹی سکرین نام کی یہ ایپلی کیشن چہرے کے تاثرات شناخت کر کے  پتا لگاتی ہے کہ ڈیوائس بچے کے چہرے کے قریب ہے یا نہیں۔ بچے جیسے ہی ڈیوائس کو قریب کریں گے سکرین پر اینی میشن ظاہر ہوگی، جو ڈیوائس کو چہرے سے دور رکھنے کا کہے گی۔

 

تاریخ اشاعت: 2016-04-20

More Technology Articles