Select a random file in Windows Explorer

Select A Random File In Windows Explorer

ونڈوز ایکسپلورر میں فائل کو اتفاقی (رینڈم) منتخب کریں

ونڈوز ایکسپلورر میں بہت سی فائلوں میں سے ایک فائل کو اتفاقی یا اٹکل پچو یا رینڈملی سلیکٹ کرنا کچھ مواقعوں پر مفید ہوتا ہے۔مثال کے طور پر آپ بوریت کا شکار ہیں اور فولڈر میں پڑے بے شمار گانوں میں سے کوئی گانا یا ویڈیو چلانا چاہتے ہیں لیکن انتخاب  نہیں کر پا رہے۔ بہت سی تصاویر میں سے کسی کو وال پیپر بنانا چاہتے  ہیں لیکن انتخاب نہیں کر پا رہے۔

(جاری ہے)

ایسے تمام مواقعوں پر آپ کی مدد سے لیے ایک چھوٹا سا مفت سافٹ وئیر موجود ہے، جو آپ کے رینڈم سلیکشن کرتا ہے۔ویسے تو بہت سے میڈیاپلیئر رینڈم پلے کی سہولت دیتے ہیں لیکن  رینڈم سلیکشن ٹول ونڈوز کے رائٹ کلک مینو میں شامل ہو جاتا ہے۔ یہ پروگرام کافی  ہلکا پھلکا ہے۔ کمپریس فائل میں اس کا سائز 10 کلوبائٹس جبکہ اَن کمپریس فولڈر کا سائز صرف 30 کلوبائٹس ہے۔پہلے بار اس پروگرام کو ایڈمنسٹریٹر رائٹس کے ساتھ چلانا پڑتا ہے، جس کے بعد آپ مینو کے حوالے سے مختلف آپشنز منتخب کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام کو  انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-05-15

More Technology Articles