share PowerPoint presentations as photo albums and videos on social networks

Share PowerPoint Presentations As Photo Albums And Videos On Social Networks

مائیکروسافٹ نے شوشل شیئر پلگ ان متعارف کرا دیا

مائیکروسافٹ نے ایک شوشل شیئر پلگ ان متعارف کرایا ہے جس کی بدولت صارفین اپنی پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کو فیس بک یا دوسرے شوشل میڈیا پر بطور تصاویر یا ویڈیوز شیئر کر سکیں گے۔اس ٹول کی مدد سے صارفین انفرادی سلائیڈ کو بطور تصویر اور مکمل پریزینٹیشن کو بطور فوٹو البم شیئر کر سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ پریزینٹیشن کو ویڈیو میں بھی بدلا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں پریزینٹیشن میں شامل کیےگئے تمام ایفکٹس اسی طرح شامل رہیں گے۔
اس پلگ کی وجہ سے پاور پوائنٹ میں ایک طرف ایک پین بن جاتا ہے جہاں پر صارفین ، پاور پوائنٹ کو چھوڑے بغیر، اپنی شیئر کی ہوئی تصاویر یا ویڈیو پر شوشل میڈیا صارفین کے کمنٹ دیکھ سکتے ہیں۔شوشل شیئر صارفین کی پریزینٹیشن کو ون ڈرائیو پر بھی اپ لوڈ کرسکتا ہے، تاکہ وہ دوستوں کے ساتھ اس پریزینٹیشن کا لنک شیئر کرسکیں۔
شوشل شیئر پلگ ان کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

share PowerPoint presentations as photo albums and videos on social networks
تاریخ اشاعت: 2015-11-07

More Technology Articles