Shutterstock Chrome extension

شٹر سٹاک ٹیب کروم ایکسٹینشن

Shutterstock Chrome extension

شٹرسٹاک بلاشبہ تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ ہے۔ویب پبلیشر تو ہر روز شٹرسٹاک کی ڈھیروں تصاویر شیئر کرتے ہیں۔اب عام صارفین کے لیے شٹرسٹاک نے ایک کروم ایکسٹینشن متعارف کرائی ہے۔ اس ایکسٹینشن کی بدولت صارفین جب بھی کروم کی نئی ٹیب کھولیں گے انہیں ایک نئی خوبصورت تصویر نظر آئے گی۔
شٹرسٹاک ٹیب نامی ایکسٹینشن نئی ٹیب میں نئی تصویر کے ساتھ ساتھ وقت اور موسم کا حال بھی بتاتی ہے۔

(جاری ہے)


سب سے نیچے دائیں جانب حال ہی میں دیکھی جانے والی ویب سائٹس کی فہرست دیکھی جا سکتی ہے جبکہ بائیں جانب کلک کرنے سے شٹر سٹاک پر اصل تصویر دیکھی سکتی ہے۔نئی ٹیب پر سب سے اوپر شٹرسٹاک کوئیک سرچ بار بھی ہے جوشٹر سٹاک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اچھا فیچر ہے۔اوپر دائیں جانب موجود سیٹنگ کے آپشن سے ایکسٹینشن کے آپشنز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
انہی کاموں کے لیے اور بھی بہت سی کروم ایکسٹینشنز موجود ہیں مگر شٹر سٹاک کے صارفین اس ایکسٹینشن کی مدد سے ایک کلک کر کے شٹرسٹاک کو استعمال بھی کرسکتے ہیں۔
اس ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Shutterstock Chrome extension
تاریخ اشاعت: 2015-12-04

Your Thoughts and Comments