Slide is Pakistan First Rewards Based Lockscreen Android App

Slide Is Pakistan First Rewards Based Lockscreen Android App

سلائیڈ۔ اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

صارفین ہر روز درجنوں بار اپنے سمارٹ فون کو ان لاک کرتےہیں لیکن اب یہ ان لاگ کرنا بھی کافی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ سلائیڈ پاکستان کی پہلی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ہے جس کی مدد سے موبائل فون ان لاک کرکے پسندیدہ بلاگز پڑھنے پر صارفین کو مالی فوائد حاصل ہو نگے۔
اس ایپلی کیشن کےکام کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ صارفین کو سب سے پہلے اپنا فیس بک اکاؤنٹ اس ایپلی کیشن سے لنک کرنا ہوگا۔

پھر صارفین اپنی پسند کےموضوعات کا انتخاب کر لیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد صارفین جب بھی اپنی سکرین کو ان لاک کرنا چاہیے گے انہیں ان کی پسند کا مواد پڑھنے کےلیے دیا جائے گا۔ صارفین چاہیے تو مواد پڑھ کر اپنے پوائٹنس بڑھالیں یا پھر اسی وقت سکرین ان لاک کر کے موبائل میں کام کریں۔
اس وقت صارفین اپنے پوائنٹس کے بدلے موبائل بیلنس حاصل کر سکتے ہیں، لیکن مستقبل میں انہیں گفٹس، موویز کے ٹکٹس اور بہت سی دوسری چیزیں انعام میں دی جائیں گی۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں.

Slide is Pakistan First Rewards Based Lockscreen Android App
تاریخ اشاعت: 2015-11-04

More Technology Articles