SmartNavi is a maps app that tracks your steps instead of wasting battery on GPS

سمارٹ نیوی ۔ اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

SmartNavi is a maps app that tracks your steps instead of wasting battery on GPS

سمارٹ فون پر نیوی گیشن کے دوران جس چیز کا سب سے زیادہ نقصا ن ہوتا ہے، وہ بیٹری ہے۔لیکن سمارٹ نیوی(SmartNavi) ایک ایسی ایپلی کیشن ہےجو نیوی گیشن کے دوران جی پی ایس کا استعمال نہیں کرتی، جس کی وجہ سے بیٹری کے خرچ میں 80فیصد تک بچت ہوتی ہے ۔یہ ایپلی کیشن نیوی گیشن کے لیے صارفین کے قدموں کو ٹریک کرتی ہے۔قدموں کی ٹریکنگ کے لیے یہ ڈیوائس کے اندرونی سنسرز استعمال کرتی ہے۔


سمارٹ نیوی کو بیک گراؤنڈ سروس میں بطور ڈمی جی پی ایس پروائیڈر کے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جو دوسری نیوی گیشن ایپلی کیشنز کو جعلی لوکیشن بتاتی رہے گی ۔ اس طریقے سے صارفین بغیر جی پی ایس ایکٹیو کیے دوسری نیوی گیشن ایپس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سمارٹ نیوی کو استعمال کرنے کے لیے صارفین ایپلی کیشن میں اپنے قد کی معلومات فراہم کرنی پڑیں گی، اس کے علاوہ صارفین کو موبائل ڈیوائس کو چلتے ہوئے اپنے سامنے رکھنا پڑے گا، تاکہ یہ رئیل ٹائم میں صارفین کو ٹریک کر سکے۔

(جاری ہے)


سمارٹ نیوی اگرچہ گوگل میپس کا متبادل نہیں مگر پھر بھی یہ ایک اچھی نیوی گیشن ایپلی کیشن ہے۔یہ ایپلی کیشن اوپن سورس اور مکمل طور پر مفت ہے۔
ڈویلپرز کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔
گوگل پلے سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈکرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-27

Your Thoughts and Comments