Snowden’s new Android app turns your cheap smartphone into a home security system

Snowden’s New Android App Turns Your Cheap Smartphone Into A Home Security System

ایڈورڈ سنوڈن نے سستے فونز کو ہوم سیکورٹی سسٹم میں بدلنے کے لیے نئی ایپلی کیشن جاری کر دی

امریکی ایجنسی این ایس اے کے کرتوت ساری دنیا کے سامنے لانے والے ایڈورڈ سنوڈن نے صارفین کے سستے سمارٹ فونز کے لیے ہیون (Haven) کے نام سے ایک ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔ یہ ایپلی کیشن فون کے بلٹ ان ہارڈ وئیر جیسے کیمرے، مائیکروفون، لائٹ سنسر اور ایکسلرومیٹر کو استعمال کرتے ہوئے آپ کی غیر موجودگی میں آپکے کمرے پر نظر رکھتی ہے۔اگر کوئی آپ کے کمرے میں داخل ہو تو یہ آپ کو داخل ہونے والی کی تصویر بنا کر اور آواز ریکارڈ کر کے بھیج دیتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایپلی کیشن لائٹ ڈسٹری بیوشن، جیسے کمرے میں فلیش لائٹ جلانے، کا بھی پتا چلا لیتی ہے۔یہ ایپلی کیشن تصاویر اور آواز کاڈیٹا صارفین کی پرائمری ڈیوائس پر بھیجنے کے لیے سیکور میسجنگ ایپ سگنل کو استعمال کرتی ہے، جس سے کمیونی کیشن اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے۔اس کے علاوہ آپ اپنے فون کو Orobot کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھی کنفیگر کر سکتے ہیں، جس سے آپکا فون TOR Onion Service میں بدل جائے گا۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور مزید تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-23

More Technology Articles