State Bank releases a new app to detect fake currency notes

State Bank Releases A New App To Detect Fake Currency Notes

پاکستانی بنک نوٹس۔اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن

سٹیٹ بنک آف پاکستان نے”روپے کو پہچانو“ مہم کے تحت جعلی نوٹوں پر قابو پانے کے لیے ایک ایپلی کیشن ریلیز کی ہے۔ ایپلی کیشن کے ساتھ سٹیٹ بنک نے اس حوالے سے وڈیوز بھی جاری کی ہیں۔ سٹیٹ بنک نے موجودہ گردشی نوٹوں کے سیکورٹی فیچرز کی وضاحت کے لیے 5ویڈیوز بنائی ہیں۔ ایپلی کیشن اور ویڈیوز کے اجراء کا مقصد عوام کو اصل اور جعلی کرنسی کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن سے صارفین کرنسی نوٹوں کے تمام سیکورٹی فیچرز کے بارے میں جان کر خود سے ہی جعلی کرنسی کو شناخت کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
اس ایپلی کیشن کی خصوصیت اس کا انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں ہونا بھی ہے۔ اردو ورژن کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں گے۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

State Bank releases a new app to detect fake currency notes
تاریخ اشاعت: 2015-12-23

More Technology Articles