Super Shortcut

Super Shortcut

ایپلی کیشنز کے درجنوں شارٹ کٹس کو ایک ہی شارٹ کٹ سے بدلیں

سپر شارٹ کٹ ایپلی کیشن اصل میں فیورٹ فولڈر کی طرح ہے۔اس ایپلی کیشن سے آپ درجنوں شارٹ کٹس کو ایک ہی شارٹ کٹ سے بدل سکتے ہیں۔ جب آپ اسے پہلی دفعہ کھولتے ہیں تو آپ کو وہ ایپس منتخب کرنا پڑتی ہیں، جنہیں آپ اس میں رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جب کبھی آپ اس فولڈر میں رکھی ایپ کو چلانا چاہیں تو آپ کو سپر شارٹ کٹ کے آئیکون کو ٹیپ اور ہولڈ کر کے رکھنا پڑے گا، جس کے بعد ایک مینو ظاہر ہوگا۔ ان مینو میں آپ کو فولڈر میں رکھی تمام ایپس نظر آئیں گی۔یہاں سے آپ اپنی مرضی کی ایپلی کیشن کو اوپن کر سکتے ہیں۔
اس اینڈروئیڈ ایپلی کو انسٹال کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-20

More Technology Articles