SwiftKey Keyboard goes free

اینڈرائیڈ کیلئے مشہور عام کی بورڈ سوئفٹ کی بورڈ اب مفت دستیاب ہے

SwiftKey Keyboard goes free

’’سوئفٹ کی ‘‘اینڈرائیڈ کے لیے تیسری پارٹی کی جانب سے متعارف کروایا جانے والا مشہور کی بورڈ ہے جو کہ اب گوگل پلے پر بالکل مفت موجود ہے۔اس سے قبل صارفین اسکا مفت ٹرائل ورزن ڈاؤن لوڈ کر سکتے تھے، اور بعد میں اسے خریدنا پڑتا تھا، لیکن اب یہ مفت دستیاب ہے۔یہ مشہور کی بورڈ بہت سی نئی خصوصیات اور فیچرز کے ساتھ 5.0 ورزن پر اپڈیٹ کیا گیا ہے۔


اس میں سب سے اہم سوئفٹ کی سٹور ہے۔جس کی مدد سے یوزرز نئی تھیمز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔فی الوقت سٹور میں 30 کے قریب تھیمز موجود ہیں۔جن میں سے کچھ بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتیں ہیں۔جبکہ مزید تھیمز حاصل کرنے کے لیے یوزرز مختلف پیکس خرید سکتے ہیں۔
خوش قسمتی سے وہ یوزوز جو پہلے ہی پریمیم ورزن خرید چکے ہیں وہ دس تھیمز پر مشتمل پریمیم پیک بنڈل کے دعویدار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


سوئفٹ کی کے نئے ورزن میں 800 سے زیادہ ایموجی آئیکون شامل کیے گئے ہیں۔اس میں ایموجی پیشن گوئی فیچر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے مثال کے طور پر اگر آپ ’ پیار (Love) ‘ لکھیں گے تو ایموجی پیشن گوئی آپ کو پیار سے متعلق ایموجی کی بارے میں بتائے گا.

سوئفٹ کی بورڈ

سوئفٹ کی میں شامل ہونے والی نئے فیچرز یہ ہیں۔


سوئفٹ کی سٹور 30 نئے تھیمز کے ساتھ
نئی خوبصورت پہلے سے بنائی گئی شدہ تھیم
800 سے زیادہ ایموجی کی شمولیت
ایموجی پیشن گوئی
پہلے سے بہتر پیشن کوئی انجن
نئی زبانوں کی شمولیت

مندرجہ ذیل لنک سے آپ سوئفٹ کی بورڈ اینڈرائیڈ مارکیٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-12

Your Thoughts and Comments