Telenor WowBox application

Telenor WowBox Application

ٹیلی نار واؤ باکس(WowBox)

ٹیلی نار پاکستان اپنے صارفین کے ڈیجیٹل طرز زندگی کا ساتھی بننے کے لیے پرعزم ہے۔ٹیلی نار میں ترقی پسندی کا رجحان اور اختراعات کا تسلسل اسے صارفین کو بااختیار اور ان کی ز ندگیاں آسان بنانے کے لیے جاری مسابقت میں ممتاز بناتا ہے۔
آج کا صارف موبائل فون اور انٹرنیٹ پر زیادہ انحصار کرتا ہے۔ یہ رجحان ٹیلی نار کے لیے صارفین کی پسند کے مطابق نئے سلوشنزاور پراڈکٹس متعارف کرانے کے لیے مواقع مہیا کرتا ہے۔


ٹیلی نارصارفین کو مختلف طرح کی ڈیجیٹل خدمات فراہم کررہی ہے جن میں تفریح، یوٹلیٹی، انٹریٹ آف تھنگز(آئی او ٹی) اور سیلف سروس شامل ہیں۔ ٹیلی نار کی بہترین مصنوعات میں انٹرنیٹ اور لائف اسٹائل ایپلی کیشن"WowBox"بھی شامل ہے جو صرف ٹیلی نار کے کسٹمرز کے لیے مخصوص ہے۔

(جاری ہے)


WowBoxکے صارفین بہت سے فوائد اور مواد سے لطف اندوز اور مستفید ہوسکتے ہیں جن میں ٹیلی نار پاکستان اور WowBoxپارٹنرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خصوصی مصنوعات شامل ہیں۔

ان میں آسان گیمز، بریکنگ نیوز، اسپورٹس سے متعلق تازہ ترین معلومات، لائف اسٹائل سے متعلق آرٹیکلز اور تبصرے شامل ہیں۔ WowBox صارفین کو انٹرنیٹ سے منسلک رکھنے کا ایک ذریعہ ہے تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی پھیلائی جاسکے۔ اس ایپلی کیشن کے ساتھ ٹیلی نار اپنے صارفین کو روزانہ 20 میگا بائٹس تک کا انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کرتی ہے جس کا مقصد پاکستان میں ڈیٹا سروسز کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

ٹیلی نار کے صارفین ان بہترین فوائد کے ساتھWowBoxکے ریوارڈ پروگرام کے خصوصی فوائد سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔WowBox کے ذریعے ٹیلی نار پاکستان کی مصنوعات کی خریداری پر صارفین کے لیے پوائنٹس مخصوص کیے جاتے ہیں جن کے ذریعے صارفین ٹیلی نار کی نئی مصنوعات مفت حاصل کرسکتے ہیں۔
WowBox کے پارٹنرز اور اسپانسرز بھی اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے پر فوائد سمیٹ سکتے ہیں۔ WowBox ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پارٹنرز اور صارفین کے لیے یکساں فوائد رکھے گئے ہی یہ اقدام WowBoxکے صارفین کی تعداد کے ساتھ WowBox کی پارٹنرز کمیونٹی کے بھی فروغ کا سبب بنے گا۔
یہ ایپلی کیشن گوگل ایپ اسٹور سے ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-20

More Technology Articles