The best apps for managing your kid's phone

The Best Apps For Managing Your Kid's Phone

چھوٹے بچوں کے موبائل فون پر نظر رکھنے کے لیے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشنز

پیرنٹل کنٹرولز ٹولز یا ایپلی کیشنز سے والدین ا پنے بچوں کے سمارٹ فونز میں ایپس تک رسائی اور موبائل کے مجموعی استعمال کے حوالے سے  کچھ پابندیاں لاگو کر سکتے ہیں۔ اس سے چھوٹے بچوں کو سمارٹ فون کا استعمال سکھانے میں کافی مدد ملتی ہے۔اس کے لیے بے شمار پریمیم اور  مفت  ایپلی کیشنز دستیاب ہیں۔تاہم پیرنٹل کنٹرول کے لیے ایپل اور گوگل کے اپنے ٹولز سب سے بہترین ہیں۔


ایپل سکرین ٹائم
ایپل  کی سکرین ٹائم  آئی او ایس 12 میں  شامل کیے گئے مفت  پیرنٹل کنٹرول  ٹولز کا سیٹ ہے۔ اس سے والدین اپنے بچوں کے آئی فون یا آئی پیڈ کو دور رہتے ہوئے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس سے والدین بچوں کے مخصوص ایپلی کیشنز، ایپلی کیشنز  کی کیٹیگری یا موبائل فون کے مجموعی استعمال کی حد کا تعین کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

والدین بچوں کے سونے کے وقت پر فون کے استعمال پر بالکل پابندی بھی لگا سکتے ہیں۔
ایپل سکرین ٹائمز کے ٹولز کا  سیٹ اپ کچھ آسان نہیں لیکن  یہ والدین کو بچوں کی آئی او ایس ڈیوائسز کے ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر  پر بہترین کنٹرول دیتا ہے۔
ایپل سکرین ٹائم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔


گوگل فیملی لنک
گوگل فیملی لنک (Google Family Link) ایک مفت ایپلی کیشن ہےجسے والدین اپنے اینڈروئیڈ یا آئی فون میں انسٹال کر کے اپنے بچوں کے فون کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ گوگل فیملی لنک سے والدین بچوں کے موبائل استعمال کرنے کی حد کا تعین کر سکتے ہیں اور رات کے اوقات میں فون کےا ستعمال پر پابندی عائد کر سکتے ہیں۔
گوگل فیملی لنک کو صرف 13 سال سے چھوٹے بچوں کے فون کوکنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ایک بار بچے کی عمر 13 سال ہو جائے تو وہ خود اپنا گوگل اکاؤنٹ بنا کر والدین کی مانیٹرنگ کے آپشن کو ختم کر سکتے ہیں۔
گوگل فیملی لنک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-28

More Technology Articles