TheScore launches an Android app for eSports news and updates

TheScore Launches An Android App For ESports News And Updates

دی سکور کی نئی اینڈریوڈ ایپلی کیشن ای سپورٹس

اگر آپ کا اوڑھنا اور بچھونا ویڈیو گیمز ہیں تو آپ کو میڈیا کمپنی دی سکور کی تازہ ترین ایپلی کیشن ضرور پسند آئے گی۔ ای سپورٹس نامی یہ ایپلی کیشن اینڈریوڈ پلے سٹور پر دستیاب ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے مختلف گیمز کے حوالے سے آنے والی خبروں، لائیو سکور، ویڈیو سٹریمنگ، ریکارڈ اور اعداد و شمار سے باخبر رہا جا سکتا ہے ۔
اس وقت ای سپورٹس بہت سی مشہور گیمز کے حوالے سے خبریں اور اپ ڈیٹس فراہم کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان گیمز میں ڈوٹا 2 (Dota 2)، لیگ آف لیجنڈ، کاؤنٹر سٹرائیک، گلوبل اوفینسیو(Global Offensive)، کال آف ڈیوٹی، سٹارکرافٹ 2اور ہارٹ سٹون شامل ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں جلد ہی مزید گیمز بھی شامل کی جائیں گی۔
اس وقت یہ ایپلی کیشن صرف اینڈریوڈ کے لیے ہی دستیاب ہے۔ اس کے آئی او ایس ورژن پر کام جاری ہے۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-06

More Technology Articles