This Chrome extension is the quickest way to test your internet speed

This Chrome Extension Is The Quickest Way To Test Your Internet Speed

انٹرانیٹ سپیڈ بتانے کےلیے تیز ترین کروم ایکسٹینشن

کچھ ماہ پہلے نیٹ فلکس نے انٹرنیٹ کی سپیڈ معلوم کرنے کے لیے سادہ ترین ٹول متعارف کرایا تھالیکن speedtest.net کے بنانے والی کمپنی نے انٹرنیٹ سپیڈ معلوم کرنے کو اور بھی آسان بنا دیا ہے۔ کمپنی نے سپیڈ ٹسٹ کے لیے ایک نئی کروم ایکسٹینشن متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

ایکسٹینشن کو استعمال کرنے کےلیے اومنی بار پر موجود آئیکون پر کلک کرنے کے بعد Goپر کلک کریں تو آپ کے سامنے انٹرنیٹ کی ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ سپیڈ آ جائے گی۔یہ ایکسٹینشن آپ کو پنگ ویلیو بھی بتاتی ہے۔
اس ایکسٹینشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ویب سائٹ کی لوڈنگ سپیڈ بھی دیکھی جا سکتی ہے، یعنی اسے ویب پیج کی کارکردگی دیکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
صارفین اپنی انٹرنیٹ سپیڈ کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرسکتےہیں۔صارفین سپیڈڈاٹ نیٹ سے لاگ ان ہو کر اپنی سپیڈ کے نتائج کو محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔
اس ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-30

More Technology Articles