This is an interactive timeline of every historical event on Wikipedia

ہسٹو گرافی پربگ بینگ سے آج تک کی تاریخ بہترین انٹرایکٹو انداز میں

This is an interactive timeline of every historical event on Wikipedia

اگر آپ ویکیپیڈیا کے صفحات دیکھتے ہوئے اُن میں کھو جاتے ہیں تو یہ ویب سائٹ اپ کے لیے ہی ہے۔ویب سائٹ کی انٹرایکٹو ٹائم لائن پر ہر اس تاریخی واقعے کے بارے میں معلومات مل جاتی ہے جو ویکیپیڈیا پر موجود ہے۔ ویب سائٹ کی ٹائم لائن میں بگ بینگ سے لے کر آج تک کے واقعات کا احاطہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ٹائم لائن پر ایک نقطہ ایک واقعے کو ظاہر کرتا ہے، اس پر کلک کرنے سے اس سے متعلق ویکیپیڈیا کا مواد ظاہر ہو جاتا ہے۔

سب سے نیچے ٹائم فریم میں پتھر کا زمانہ، برف کا زمانہ، صنعتی انقلاب اور دیگر ادوار ظاہر کیے گئے ہیں۔ایک کیٹیگری جنگوں اور ایجادات کی بھی ہے۔ہسٹو گرافی اصل میں یروشلم کی بیزل اکیڈمی آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کے مٹن سٹروبر کافائنل پراجیکٹ ہے۔
ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-10

Your Thoughts and Comments