This is how you can play Pokemon Go anywhere in the world

This Is How You Can Play Pokemon Go Anywhere In The World

پاکستان میں پوکیمون گو کیسے کھیلی جائے؟

پوکیمون گو(Pokemon Go) ایک رئیل ورلڈ ایڈونچر گیم ہے، جس میں پلیئر اپنے فون کے جی پی ایس سے پوکیمونز پکڑتے ہیں۔ یہ نائیٹنڈو کی کامیاب ترین گیم ہے۔ اس گیم کی کامیابی سے نائیٹنڈو کے شیئرز میں زبردست اضافہ بھی ہوا ۔ اگرچہ یہ گیم ابھی صرف امریکا اور چند ممالک میں لانچ ہوئی ہے مگر اس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔ پلے سٹور کی نمبر ون گیم امریکا میں5.6فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر انسٹال ہے۔


پوکیمون گو کو ابھی صرف امریکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں لانچ کیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین بھی ”جگاڑ“ کے ذریعے اسے کھیل سکتے ہیں۔ پاکستانی اینڈروئیڈ صارفین گوگل پلے سٹور کی بجائے اے پی کے فائل سے انسٹال کر کے اور آئی او ایس صارفین اپنی فون کی لوکیشن امریکا تبدل کر کے اسے کھیل سکتےہیں۔

(جاری ہے)


اس گیم کو کھیلنے کے لیے اینڈروئیڈ صارفین سب سے پہلے اس کی اے پی کے ڈاؤن لوڈ کر لیں(ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کے بعد کسی بھی فائل ایکسپلورر سے ڈاؤن لوڈ فولڈر میں ڈاؤن لوڈ فائل پر ٹیپ کر کے انسٹال کر لیں۔یاد رہے یہ گیم اینڈروئیڈ 4.4 کٹ کیٹ اور جدید کو سپورٹ کرتی ہے۔اے پی کے فائل سے انسٹالیشن کے طریقہ کار کےلیے یہاں کلک کریں۔
آئی فون صارفین پوکیمون انسٹال کرنے کے لیے ایپل آئی ڈی(ای میل ایڈریس) سے ایپ سٹور اوپن کریں اورسائن آؤٹ ہوجائیں۔
اس کے بعد Setting ایپ پر جاکر General پر ٹیپ کریں۔اس کے بعد سب سے نیچے Language & Region پر ٹیپ کریں۔Region پر ٹیپ کر کے United States پر ٹیپ کریں۔اس کے بعد ایپ سٹور پر پوکیمون کے اندراج پر جائیں (یہاں کلک کریں) ۔ اگر ابھی بھی پہلا سٹور آ رہا ہو تو Change Store پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد ایپ سٹور سے ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے لیے پہلے Get اور پھر Installپر کلک کریں۔
اس کے بعد Create New Apple ID پر ٹیپ کریں اور اگر United States چیک نہ ہو تو اسے چیک کر دیں۔اس کے بعد اپنی معلومات داخل کریں اور بلنگ میں None پر ٹیپ کریں۔ اپنے نئے ای میل ایڈریس کی ای میل سے تصدیق کریں۔
اس کے بعد پوکیمون گو ڈاؤن لوڈ کریں(ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں) اور اپنے امریکی آئی ٹیون اکاؤنٹ سے لاگ ان ہو جائیں۔
اگر پہلے سے لاگ ان ہیں تو ایپلی کیشن کے لنک سے Get اور Install کر لیں۔
آئی او ایس صارفین مزید معاونت کے لیے یہاں کلک کریں۔ گیم انسٹال کرنے کے بعد پوکیمون گو اوپن کریں اور سائن اپ کر کے اپنا کردار منتخب کریں اور پوکیمونز پکڑتے رہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-11

More Technology Articles