TouchRemove Remove Unwanted Objects From Your Pictures

TouchRemove Remove Unwanted Objects From Your Pictures

ٹچ ریموو ایپلی کیشن کی مدد سے اپنی تصاویر میں سے ناپسندیدہ چیزیں ہٹائیں

ٹچ ریموو اینڈروئیڈ ایپ ہے ۔ آپ اس ایپلی کیشن کی مدد سے اپنی تصاویر سے ناپسندیدہ اور غیر ضروری اشیاء ہٹا سکتے ہیں۔ ماسک ٹول استعمال کریں اور غیر متعلقہ پاور لائنز، سیاحوں یا چیزوں وغیرہ کو بڑی آسانی سے مٹا دیں۔ ٹچ ریموو سے آپ تصاویر سے مہاسے اور داغ وغیرہ ختم کر سکتے ہیں،خراشیں اور دھبے مٹا سکتے ہیں اور اپنی تصاویر سے ٹیلی فون کی تاریں بھی ہٹا سکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن سے آپ کسی چیز کی ڈپلیکیٹ یا نقل بھی بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن کا خصوصی الگورتھم خود بخود خالی ہونے والی جگہ کو مناسب انداز سے بھر دیتا ہے۔ اس میں استعمال ہونے والے ایلگورتھم کی بنیاد PatchMatch پر ہے جو کہ پینٹنگ-ایلگورتھم میں بہترین مانا جاتا ہے۔ اس کی ایک قسم کو فوٹوشاپ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈویلپر نے اس میں رینڈر سکرپٹ ایلگورتھم کا استعمال کیا جو کہ پلین جاوا پر بہت تیز رفتار ہوجاتا ہے۔
اس ایپلی کیشن کی قیمت 110روپے ہے۔ اسے پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں۔

TouchRemove Remove Unwanted Objects From Your Pictures
تاریخ اشاعت: 2017-12-15

More Technology Articles