Translate Text From Videos Photos With This Free Chrome Extension

Translate Text From Videos Photos With This Free Chrome Extension

تصاویر اور ویڈیوز سے ٹیکسٹ الگ کرنے اور ترجمہ کرنے کے لیے زبردست ایکسٹیشن

انٹرنیٹ پر براؤزنگ کرتے ہوئے کبھی تو ہمارا سامنا ایسی تصاویر سے ہوتا ہے، جن میں ٹیکسٹ لکھا ہوتا ہے تو کبھی ایسی تحریر سے جو نامانوس زبان میں ہوتی ہے۔ بعض دفعہ آپ تصویری ٹیکسٹ کو کاپی کر کے ایڈٹ ایبل ٹیکسٹ کی صورت میں لانا چاہتے ہیں یا پھر اسے دوسری زبان میں ترجمہ کرنا چاہتے ہیں۔ تصاویر سے ٹیکسٹ نکالنے کے لیے بہت سے او سی آر سافٹ وئیرز موجود ہیں۔

بہت سی آن لائن سروس بھی تصویر اپ لوڈ کرنے  پر اس میں موجود ٹیکسٹ فراہم کر دیتی ہے۔ اسی طرح گوگل ٹرانسلیٹر اور دوسری آن لائن سروسز سے بھی تحریر کا ترجمہ دوسری زبان میں کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس سب کا ایک آسان حل بھی ہے۔ ایسی کسی صورتحال یا مشکل کا سامنا ہے تو گوگل کروم میں کاپی فش ایکسٹینشن انسٹال کریں اور بہت آسانی سے تصویر میں سے ٹیکسٹ کو نکالیں یا تحریر کو دوسری زبان میں ترجمہ کریں۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا کرنے کے لیے آپ کو کسی دوسرے ویب پیج یا سائٹ پر بھی نہیں جانا پڑےگا۔
کاپی فش سے براوزر میں میں کھلی کسی پی ڈی ایف فائل یا تصویر سے ٹیکسٹ نکالا جا سکتا ہے اور ویب پیج میں موجود تحریر کا ترجمہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں، اس ایکسٹینشن سے ویڈیو پر لکھی تحریر بھی الگ کی جا سکتی ہے ۔
اس ایکسٹینشن کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔
آپ کو بس ایکسٹینشن کے آئیکون پر کلک کر کے ٹیکسٹ ایریا سلیکٹ کرنا پڑےگا۔ جس کے بعد ایکسٹیشن تصویر سے سارا ٹیکسٹ الگ کر لے گی، جسے کسی دوسری زبان میں ترجمہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایکسٹینشن کے کئی دوسرے آپشن سے او سی آر اور ترجمہ کے نتائج مزید بہتر کیے جا سکتے ہیں۔
اس ایکسٹیشن کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

Translate Text From Videos Photos With This Free Chrome Extension
تاریخ اشاعت: 2018-10-08

More Technology Articles