Tribe augmented video messenger app

Tribe Augmented Video Messenger App

یہ آگمنٹڈ ویڈیو ایپ جانتی ہے کہ آپ کیا بول رہے ہیں

ٹرائب(Tribe) ایک ویڈیو چیٹنگ ایپلی کیشن ہے جسے اس سال کے شروع میں لانچ کیا گیاتھا۔ کمپنی نے اسے واکی ٹاکی کا نام بھی دیا تھا۔ اس ایپ میں ایک بٹن کو دبائے رکھ کر دوسرے شخص کو شارٹ ویڈیو میسج بھیجے جا سکتے ہیں۔
اس ہفتے کمپنی نے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد اب  کمپنی نے ٹرائب کو واکی ٹاکی نہیں آگمنٹڈ میسجنگ ایپ کہنا شروع کر دیا ہے۔

اب یہ ویڈیو ایپ صارف کے بولے گئے الفاظ کو بھی سمجھ سکتی ہے اور اُن  کےمطابق صارفین کو متعلقہ معلومات بھی مہیا کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)


مثال کے طور پر آپ ٹم کک بولیں تو یہ آپ کو ٹم کک کے متعلق تمام معلومات جیسے اُن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور آفیشل ویب سائٹ بتا سکتی ہے۔اسی طرح صارفین اس ایپ سے موویز، برانڈ اور کنزیومر گڈز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔
اینڈروئیڈصارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-13

More Technology Articles