turn Facebook into a productivity tool

Turn Facebook Into A Productivity Tool

ٹو ڈو بک کی مدد سے فیس بک پر گم ہونے سے بچا جا سکتا ہے

اکثر لوگوں کا مسئلہ ہے کہ ایک بار فیس بک میں گم ہو جائیں تو دنیا و مافیا سے بے خبر ہوجاتے ہیں۔ انہیں یاد ہی نہیں رہتا ہے کہ انہیں دیگر بہت سے ضروری کام بھی کرنے ہیں۔ ٹو ڈو بک (To Do Book) ایسے ہی افراد کے لیے زبردست کروم ایکسٹینشن ہے۔ یہ ایکسٹینشن فیس بک پر صارفین کو اُن کے دوستوں کی پوسٹیں دکھانے سے پہلے انہیں ان کے ضروری کاموں کی یاد دہانی کراتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

چھٹی کے دن جب صارفین کے پاس کوئی اہم کام نہ ہوتو وہ اس ایکسٹینشن کو غیر فعال بھی کر سکتے ہیں۔
صارفین اپنی نیوز فیڈ میں ہی اہم کاموں کا اندارج اور اُن کی کیفیت درج کر سکتے ہیں۔ ظاہر ہے اس ایکسٹینشن میں کیا جانے والا کام صرف پی سی پر کام کرنے والے صارف کو ہی نظر آئے گا۔
اس ایکسٹینشن کو کروم براؤزر میں انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-10

More Technology Articles