Western users critise on saudi app for a controversial feature
مغربی صارفین کی سعودی سمارٹ فون ایپلی کیشن أبشر پر تنقید
یہ ایپلی کیشن سعودی عرب کی حکومت نے بنائی ہے۔ مغربی دنیا میں اس ایپلی کیشن کے ایک فیچر کو کافی متنازعہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے خواتین کے سرپرست اُن کے سفر کو سمارٹ فون سے ٹریک کر سکتے ہیں اور انہیں ملک چھوڑنے سے روک بھی سکتے ہیں۔
اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے سرپرست کو اپنی زیر کفالت خواتین کو رجسٹر کرنا پڑتا ہے۔ جس کے بعد سرپرست اپنی زیر کفالت خواتین کو کسی مخصوص جگہ جانے سے روک سکتا ہے اور اُن کی سفری سہولیات کو محدود کر سکتا ہے۔
(جاری ہے)
اس کے علاوہ جب بھی کوئی خاتون سرحد پار کرنے کی کوشش کرے گی تو کسٹم آفیسر کی طرف سے سرپرست کو ایپلی کیشن میں ایک میسج آئے گا۔
اگر خاتون سرپرست کی اجازت کے بغیر سرحد پار کر رہی ہوگی تو سرپرست اس پر فوری ایکشن لے سکے گا۔اس ایپلی کیشن سے پہلے سعودی خواتین کو اکیلے سفر کرنے کے لیے ایک فارم دکھانا پڑتا تھا۔ اس فارم میں جعل سازی ہو سکتی تھی لیکن أبشر میں جعل سازی کے چانس کو ختم کر دیا گیا ہے۔
أبشر میں بہت سے بہترین فیچرز بھی ہیں۔ اس ایپلی کیشن سے جرمانوں کی رقم کی آن لائن ادائیگی کی جا سکتی ہے ۔ تاہم مغربی دنیا میں اس کے صرف ٹریکنگ فیچر کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے تنقید کے بعد ایپلی کیشن کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایپل کے ایپ سٹور پر تو ایپلی کیشن کے ڈاؤن لوڈز کےاعداد و شمار دستیاب نہیں ہوتے لیکن گوگل پلے سٹور پر اس ایپلی کیشن کو کئی ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ پلے سٹور پر ایپلی کیشن کی ریٹنگ 5 میں سے 4.6 ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry